ائیربرلن نے بوئنگ طیاروں کی خریداری کا آرڈرمنسوخ کردیا
برلن (اے پی پی) جرمنی کی فضائی کمپنی ائیربرلن نے بوئنگ طیاروں کی خریداری کا آرڈرمنسوخ کردیا۔ ائیربرلن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ساتھ 33 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی کل مالیت 5 ارب ڈالر ہے ۔ تاہم طیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ منسوخ کردیاگیا ہے۔ بیان کے مطابق معاہدے کی منسوخی کا مقصد مستقبل میں کمپنی کے اخراجات کو کم کرنا ہے ۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی کو زرتلافی ادا نہیں کیاجائے گا۔