بھارتی شہر جے پور میں پاکستانی جیم اینڈ جیولری کی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ

بھارتی شہر جے پور میں پاکستانی جیم اینڈ جیولری کی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)عالیشان پاکستان‘ نمائش میں بھرپور رسپانس کو دیکھتے ہوئے پاکستانی جیم اینڈ جیولری انڈسٹری نے رواں سال کے آخر میں بھارت کے شہر جے پور میں پاکستانی جیم اینڈ جیولری کی سنگل کنٹری نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمٰن کے مطابق ’عالیشان پاکستان‘ نمائش میں پاکستانی جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کے 18 رکنی وفد نے شرکت کی اور پاکستانی جیولری پیش کی،وفد نے دنیا کے جیم اسٹون انڈسٹری مرکز ’جے پور‘ کا بھی دورہ کیا جہاں پاکستانی اور بھارتی جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کے مابین اشتراک اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔حبیب الرحمٰن کے مطابق جے پور کی جیم اینڈ جیولری انڈسٹری ایسوسی ایشن کو آئندہ سال ہونے والی ایکسپو پاکستان نمائش میں شرکت کی دعوت دی گئی، جے پور انڈسٹری کے نمائندوں نے پاکستان کو ٹیکنالوجی اور تربیت کی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ پاکستان سے جیم اسٹون کی خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

حبیب الرحمٰن کے مطابق جے پور کی جیولری ایسوسی ایشن اور آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں ’عالیشان پاکستان‘ نمائش میں پاکستانی جیولری کو بے حد مثبت رسپانس ملا جسے دیکھتے ہوئے دسمبر 2014 میں جے پور میں پاکستانی سنگل کنٹری نمائش کی تجویز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو پیش کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -