تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے انتظامات مکمل

تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے انتظامات مکمل

  


لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ یادگار گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسہ کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے۔ اس موقع پر میری نگرانی میں 3 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 55انسپکٹرز اور 1500 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سی ٹی او نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں لوگوں کی متوقع آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور شرکاء کیلئے پارکنگ کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر 3 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 55انسپکٹرز اور 1500ٹریفک وارڈنزتعینات کیئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی 3 جیپیں، 7 ویگو ڈالے، 16 کلٹس، 125 ہیوی بائیکس، 73 موٹر سائیکلز، 12 لِفٹر، 3 بریک ڈاؤن،50 بیرئیراور 100 کونزبھی ٹریفک سٹاف کو مہیا کی گئی ہیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں پرابلم نہ ہو۔ جلسہ گاہ سے ملحقہ سڑکوں پر ڈائیورشن لگائی گئیں ہیں تاکہ معمول کی ٹریفک بھی رواں دواں رہے۔ ٹریفک کی صورتحال روڈ سیچوئیشن بارے سٹی ٹریفک ریڈیو پرپیغامات نشر کیئے جائیں گے۔شہری ٹریفک کی صورتحال جاننے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ریڈیو FM-88.6سنتے رہیں۔

مزید :

علاقائی -