عید پر دہشتگردی کا خطرہ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ ہونے کا امکان

عید پر دہشتگردی کا خطرہ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ ہونے کا امکان


لاہور( کر ائم سیل)عید قربان کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا امکان ہے تاہم اس سلسلہ میں پولیس افسران میٹنگ کررہے ہیں سکیورٹی کے پیش نظر پولیس نفری میں کمی کے باعث انکی چھٹیاں منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے عید کے موقع پر دہشت گردی کی دھمکیاں ملی جس کے بعد پولیس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی عید کے موقع پر پولیس کی نفری میں کمی ہونے کی وجہ سے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں کینسل کی جانے کا قوی امکان ہے عید اور محرم الحرام کے موقع پر پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹیاں سرنجام دیں گے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف کا کہنا ہے کہ بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی ابھی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس معاملے پر غور کیا جارہا ہے ۔

مزید : علاقائی