پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 558ٹریفک حادثات میں506 افرادزخمی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 558ٹریفک حادثات میں506 افرادزخمی

  




لاہور(کرائم سیل ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 558ٹریفک حادثات میں506شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ193افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں228ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور،409مسافراور68پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ96ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت107متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد61حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ، 44گوجر انوالہ حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل705متاثر ہونے والوں میں سے564مرد اور141خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں105افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور398فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہیں۔

اور202زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر493موٹر سائیکلز،55آٹو رکشہ، 39 مو ٹرکاریں،24مسافربس،23ٹرک، اور54دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی