جعلی ایس پی سے بات کروانے والے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

جعلی ایس پی سے بات کروانے والے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ کے علاقے میں جعلی ایس پی سے بات کروانے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ سڑک بلاک کرنے والے ٹرک ڈرائیور عالمگیر نامی شخص کو ٹریفک وارڈن نے روکا تو اس نے ٹیلی فون ملا کر کہا کہ ایس پی ٹریفک سے بات کرو جس پر وارڈن نے تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ بات کرنے والا ایس پی نہیں تھا جس پر وہ ڈائیور کو تھانے لے گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -