نوسربازوں نے چالیس سالہ شخص کو نشہ آور چیز کھلاکر ہلاک کردیا

نوسربازوں نے چالیس سالہ شخص کو نشہ آور چیز کھلاکر ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل) شہر میں نوسربازوں نے چالیس سالہ شخص کو نشہ آور چیز کھلاکر ہلاک کردیا اور نقدی وغیرہ لیکر فرار ہوگئے پولیس نے لاش کی شناخت نہ ہونے پر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ہے نواں کوٹ تھانہ کے قریب ایک شخص چلتے ہوئے اچانک گرکر بیہوش ہوگیا راہگیروں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا متوفی کو زہریلی چیز دی گئی جس سے وہ ہلاک ہوا ۔
۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی تلاش جاری ہے مسجد میں اعلان کروایا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا متوفی حلیہ سے کسی اچھے گہرانے کا معلوم ہوتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -