غنڈہ عناصر تنگ کرتے ہیں ، جینا مشکل ہو گیا،حکام نوٹس لیں،معمر شخص کی اپیل

غنڈہ عناصر تنگ کرتے ہیں ، جینا مشکل ہو گیا،حکام نوٹس لیں،معمر شخص کی اپیل

  


لاہور)کرائم رپورٹر (مغلپورہ کے ایک معمر شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ بعض غنڈہ عناصر اسے تنگ کر رہے ہیں جس کے باعث اس کے کیلئے زندگی گذارنا مشکل ہو گیا ہے۔درخواست میں بشیر احمد نامی شخص نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا امجد بشیرسٹاک ایکسچینج میں ا کاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا، معمولی رقم کی واپسی کے تقاضہ پر احتشام نامی ایک شخص نے اسے اس قدر تنگ کیا کہ ا سے یہاں کئی ماہ چھپنے چھپانے کے بعد بالاخر ملک سے بھاگ جانا پڑا۔اس پر بھی اکتفا نہ کیا گیا بلکہ اب ا حتشام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر آ کر اسے ذلیل و رسوا کر تا ہے،انسانیت کا تقاضا ہے کہ بوڑھے والدین کو تنگ نہ کیا جائے کیونکہ وہ ایک غریب شخص ہے اور رقم کی ادائیگی نہیں کرسکتا، پولیس حکام کو کئی بار درخواستیں دیں مگر اس سلسلے میں کوئی شنوائی نہ ہو سکی بلکہ الٹا پولیس حکام بھی ملزموں کیساتھ ملکر اسے تنگ کرتے ہیں۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ملزمو ں کو سزا دلائی جائے۔

مزید :

علاقائی -