ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کر ائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - ذرا ئع کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے Eبلاک واپڈا ٹاؤن میں چار ڈاکو چوہدری محمد اسلم کے گھر سے 3 لاکھ 40 ہزاراور جوہر ٹاؤن E-2کے رہا ئشی طارق خورشید کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 30 ہزار ،فیکٹری ایریا ڈی بلاک میں ڈاکوؤں نے نذیر کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی اورزیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پرانی انارکلی ربانی روڈ پر دو ڈاکو ڈاکٹر فہیم کے کلینک میں ڈاکٹر اور مریضوں سے 40 ہزار ، وحدت کالونی کے علاقے گلشن رحمان میں شفیق کی دوکان سے دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ ، لیاقت آباد جاوید ہارڈ ویئر شاپ میں دو ڈاکو سہیل سے 22 ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاجبکہ نصیر آباد فالکن کمپلیکس میں خالد کے گھر سے چور 24 لاکھ اورگجر پورہ علی پارک میں زاہد اقبال کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات ، برکی کے علاقے موضع ہئیر سے خالد محمود کی دوکان کے تالے توڑ کر ساڑھے 8 لاکھ روپے مالیت نقدی ، چینی اور گھی چوری کرلیا ۔غازی آباد قبرستان کے قریب چوہدری عبدالغفارکی فیکٹر ی سے4 لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان اور سکریپ چوہنگ کے علاقے عظمت مارکیٹ میں امتیاز عزیز فارمیسی سے اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی ، ادویات اور یو پی ایس ،سبزہ زار بجلی کے گھر سٹاپ پر ارسلان چوہدری کی دوکان سے5 لاکھ مالیت کا آئل اور بیٹریاں چوری کر لیں گئیں،ٹاؤن شپ اللہ ہو چوک میں سینئر صحافی اور اے پی این ایس کے سنیئر نا ئب صد ر جمیل اطہر اکی اہلیہ روبینہ صا دق سے3نا معلو م ڈاکوؤ ں نے گن پو ائنٹ پر 20ہزار نقد اور موبائل اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ٹاؤن شپ کے علاقے 355/A جوہرٹاؤن میں ہی عبدالخالق ور فیملی سے ساڑھے تین لاکھ ،چوہنگ نیو جوبلی ٹاؤن میں چار ڈاکوؤں نے دلبرحسین سے13لاکھ کی کارنمبر ایل ای بی ۔2913 ،موبائل فون اور نقدی ستو کتلہ کے علاقے پنجاب ہاؤسنگ سکیم فیز II میں دو ڈاکوؤں نے عبدالعزیز اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ ، شاہدرہ ماچس فیکٹر ی کے قریب تین ڈاکوؤں نے الماس اور فیملی سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ، موبائل انقدی، شالیمار کے علاقے بشارت روڈ مدینہ کالونی کے قریب سجاد یوسف اپنی فیملی سے ایک لاکھ 65 ہزار اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں ڈاکوؤ ں نے ناصر شفیع کی والدہ سے 2 لاکھ 80 ہزار اقبال ٹاؤن راوی بلاک میں شہزاد کی بیوی سے دو ڈاکوؤں نے پرس چھین لیا جس میں نقدی اور چیک بک موجود تھی اور اچھرہ پیر غازی روڈ میں ڈاکوؤں نے تنویر سے موٹر سائیکل نمبر ایل ای پی ۔5251 ، موبائل اور نقدی چھین لی جبکہ نواب ٹاؤن میں محمد امین ، مصطفیٰ ٹاؤن میں جاوید اقبال بھٹی کا کیری ڈبہ ،ڈیفنس اے میں حسنات احمد ،رنگ محل شاہ عالم چوک میں محمد عمران وحدت کالونی میں سرفراز کی کاریں اورگوالمنڈی سے شرافت ،لوہاری سے افضال،ہنجروال سے منظور،سمن آباد سے غالب ،گلشن راوی سے احسان،گلشن اقبال سے نعمان،اقبال ٹاؤن سے محموداور شادمان سے غلام سرور کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

مزید :

علاقائی -