حکومت ، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 100کے قریب ڈیم بنا نے کی منصوبہ بندی کرے ،حافظ سعید

حکومت ، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 100کے قریب ڈیم بنا نے کی منصوبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور( سٹاف رپورٹر )امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانا قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ مظلوم کشمیریوںکو ان کا حق خودارادیت فراہم کرنے کی باتیں خوش آئند ہیں۔ پوری قوم ان کی تائید کرتی ہے‘اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملے گا۔ وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعةالدعوة لاہور کے زیر اہتما م ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدا لرﺅف ، مولانا محمد ادریس فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی بربادی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ اس کی آبی دہشت گردی سے صرف پاکستان ہی نہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ بھارت سرکار کشمیر میں سیلابی پانیوںمیں ڈوبنے والوں کی کوئی مدد نہیں کر رہی ۔ کشمیری مسلمان انتہائی کسمپرسی میں امداد کے منتظر ہیں۔ حکومت اس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرے اوربیرونی دنیا کے ذریعہ بھارت پر دباﺅ بڑھایا جائے کہ وہ عالمی اداروں اور بیرون ممالک کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کی اجازت دے۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا نے منظم منصوبہ بندی کے تحت بڑے پیمانے پر پانی چھوڑا ۔ سب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ہیڈ تریموں پر تین پشتے توڑنے کے باوجود6دن تک پانی کا بہاﺅ کم نہیںہوا ‘ یہی صورتحال پنجند پر تھی لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔انڈیا کی آبی دہشت گردی کو روکا جائے اور ڈیم بنائے جائیں۔پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخواہ میں ایک سو کے قریب ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تا کہ وطن عزیز کو بھارتی آبی جارحیت سے محفوظ کیا جائے اور سیلابی پانی کو روکا جائے۔لاکھوں متاثرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاجائے گا اور اجتماعی دستر خوان لگائے جائیں گے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -