فوج کو مداخلت کی دعوت دینے پر شجاعت حسین کیخلاف درخواست دائر

فوج کو مداخلت کی دعوت دینے پر شجاعت حسین کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)فوج کو مداخلت کی دعوت دینے پر مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست مقامی شہری محمد امجد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج کو مداخلت کی دعوت دی۔چودھری شجاعت حسین کا یہ اقدام آئین پاکستان سے غداری کے مترادف اور پیشہ ور پاکستانی فوج کو بدنام کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوج کو بغاوت کی دعوت دینے اور ماورائے آئین اقدام کرنے پر چودھری شجاعت حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

شجاعت حسین

مزید : صفحہ آخر