حکم امتناعی کے باوجودلانگ مارچ،عمران اور قادری کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کل ہو گی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں فل بنچ کے عبوری حکم امنتاعی کے باوجودلانگ مارچ منعقد کرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی کل 29ستمبر کوسماعت ہوگی ۔مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم فل بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں لائرز فاﺅنڈیشن کے ممبر رانا غازی الدین نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائرکررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے تیرہ اگست کو تحریک انصاف اورعوامی تحریک کو لانگ مارچ منعقد کرنے سے روک دیا تھا، مگر اس کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے مارچ منعقد کئے ، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
سماعت کل