اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے دلیرانہ خطاب کیا،، رانا تنویر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے دلیرانہ خطاب کیا،، رانا تنویر

  

لاہور(آن لائن) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے دلیرانہ خطاب کیا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔جنوبی ایشیاءمیں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دے دیا جاتا ۔ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا دھرنوں کی وجہ سے بیرونی ممالک سے آنے والی اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ عمران خان اور طاہرالقادری بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر اپنے آپ کو ملک دشمن ثابت کر رہے ہیں 45 روز تک دھرنا دینا اسے جاری رکھنا اور اس پر اربوں روپے خرچ کرنا ایک سیاست دان کے لیے کیسے ممکن ہے دھرنوں میں بیرونی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں عید سے قبل ہر صورت سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی پہلی قسط کا حصول ےقینی بنائیں گے ،سیلاب کی تباہ کاریوں کے سروے کے بعد متاثرین کے تمام نقصانات کا حکومت ازالہ کرے گی شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں دریائے راوی کے سیلابی پانی سے متاثر ہونے والی ےونین کونسل فیض پور کلاں میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ےوسی فیض پور کلاں کو دریائے راوی کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے نور پور اور واڑہ حکیم کے علاقوں میں نیا بند تعمیر کیا جائے گا، تاکہ آئندہ سے یہ علاقے سیلابی پانی سے محفوظ رہ سکیں رانا تنویر حسین نے دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ ےونین کونسل فیض پور کلاںکے مختلف علاقوں میں بھی گئے اور فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا،راناتنویر حسین تحصیل شرقپور کے علاقہ چکی گھیرا میں بارشوں کے دوران مکان کی چھت گرنے سے جا ں بحق ہونے والے محنت کش اکبر علی کے گھر بھی گئے ،اور اس کے ورثا ءسے تعزیت کا اظہار کیا وفاقی وزیر نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے اکبر علی کے ورثا ءکو سولہ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

 رانا تنویر

مزید :

صفحہ آخر -