صوبائی دارالحکومت،بیشتر علاقوں میں گیس پریشر ڈاﺅن،عوام سراپا احتجاج

صوبائی دارالحکومت،بیشتر علاقوں میں گیس پریشر ڈاﺅن،عوام سراپا احتجاج

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کے اکثر علاقوں میں گزشتہ روز گیس کا پریشر چار سے چھ گھنٹے تک ڈاﺅن رہا ہے جبکہ چونگی امر سدھو کی آبادیوں پاک ٹاﺅن، بہادر آباد اور پاک کالونی میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہونے پر صارفین سراپا احتجاج بنے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی ڈیمانڈ جوں جوں بڑھتی جا رہی ہے اسی طرح گیس کی سپلائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور اس میں لاہور کے اکثر علاقوں میں گیس کا پریشر ڈاﺅن ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گیس کی باقاعدہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے ۔ اس میں چونگی امر سدھو کی آبادیوں پاک ٹاﺅن، بہادر آباد، اور پاک کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے گیس کا پریشر ڈاﺅن ہو جاتا تھا اب تو گیس کی باقاعدہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں صبح کے اوقات میں صبح چھ بجے گیس کا پریشر مستقل طور پر ڈاﺅن ہو جاتا ہے اور صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ رہتی ہے اور اس کے بعد شام کے اوقات میں شام چار بجے گیس چلی جاتی ہے اور رات ساڑھے نو بجے اور رات دس بجے کے بعد گیس کا پریشر بحال ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے رات دس بجے کے بعد پکانے پر مجبور ہیں جبکہ صبح ناشتہ کیے بغیر محنت مزدوری اور ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں ۔ اکثر ناشتہ بازار سے خرید رہے ہیں ۔ اس میں ناقص بازاری کھانے استعمال کرنے پر بوڑھے اور کم سن بچے معدے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔ جبکہ اردگرد آبادیوں میں گیس کا پریشر مکمل طور پر بحال رہتا ہے ۔ صرف ان کی رہائشی آبادیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

گیس پریشر

مزید : صفحہ آخر