ہائیکورٹ میں کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے پر وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

ہائیکورٹ میں کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے پر وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی حکم کے باوجود کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے پر وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے 29نومبر2012کواپنے فیصلے میں وفاقی حکومت کومشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دیاتھا۔عدالتی فیصلے کو 2 سال گزرنے کے باوجود کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

درخواست

مزید : صفحہ آخر