بوہڑ والا چوک میں غیر قانونی ریڑھیاں لگانے کے پس پردہ حقائق جاننے کیلئے ریلوے پولیس سے رپورٹ طلب

بوہڑ والا چوک میں غیر قانونی ریڑھیاں لگانے کے پس پردہ حقائق جاننے کیلئے ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے حکام نے بوہڑ والا چوک لاہور میں غیر قانونی طورپر لگائی جانے والی ریڑھیوں کے پس پردہ عناصر کے بارے میں جاننے کے لئے ریلوے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ہیڈکواٹر حکام نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کو خط لکھا ہے کہ ریلوے اسٹیشن لاہورکے قریب واقع بوہڑ والے چوک میں جو ریڑھیاں لگائی گئی ہیں یہ حدود ریلوے پولیس کے کنٹرول میں ہے لیکن یہاںغیر قانونی ریڑھیاں لگائی گئی ہیں اور ان ریڑھی بانوں کے خلاف کوئی آپریشن بھی نہیں کیا گیا جس پر شبہ گزرتاہے کہ کہیں اس معاملے میں ریلوے پولیس کے اہلکار ملوث ہیں جس کے بار ے میں انکوائری کروائی جائے ۔

ریڑھیاں

مزید : صفحہ آخر