وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر متاثر کن انداز میں پیش کیا ،سیکرٹری خارجہ

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر متاثر کن انداز میں پیش کیا ،سیکرٹری ...

  

                   نیویارک(اے این این)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کا موقف متاثر کن انداز میں پیش کیا،جو بائیڈن سے ملاقات بھی مثبت رہی، آپریشن ضرب عضب کسی کی خواہش پرنہیں قومی مفادمیں شروع کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی امریکی نائب صدرجوبائیڈن سے ملاقات خوشگواررما حول میں ہوئی جو مثبت اور مفید رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کا موقف کھل کر بیان کیا ہے۔نواز شریف نے اقوام متحدہ میں بھی مسئلہ کشمیر اور پاکستان کا موقف متاثر کن اور موثر انداز میں پیش کیا ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں اور عالمی برادری کی تائید حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔نواز شریف نے معاہدہ لاہور کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ پاکستان برابری کی بنیاد پربھارت کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہش رکھتاہے۔انہوںنے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کسی کی خواہش پرنہیں قومی مفادمیں کیا۔

مزید :

صفحہ اول -