لاہور بار نے سیاسی صورتحال کے جائزہ کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

لاہور بار نے سیاسی صورتحال کے جائزہ کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے موجودہ سیاسی صورتحال اور اسکے حل کے لئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف،جماعت اسلامی،مسلم لیگ (ق) اورپاکستان عوامی تحریک سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کے لئے باضابطہ طور پر دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔کانفرنس میں سپریم کورٹ بار کے علاوہ ملک بھر کی تمام ہائیکورٹ بارز کے عہدیداروں کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے جبکہ بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔قومی اور سیاسی معاملات میں پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے ہائیکورٹ بار کے فورم پر تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
کانفرنس طلب

مزید :

صفحہ آخر -