سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعفوں کی منظوری میری صوابدید ہے،ایاز صادق

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعفوں کی منظوری میری صوابدید ہے،ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ 1976ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعفوں کی منظوری سپیکر کی صوابدید ہے‘ بغیر ملے یا بات کئے استعفے منظور کرنے سے کوئی بھی چیلنج کرسکتا ہے‘ تحریک انصاف کے ارکان نہ آئے تو قانونی رائے لے کر فیصلہ کریں گے کہ اب استعفوں کا کیاکرنا ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو تصدیق کیلئے بلایا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ میں اپنے چیمبر میں بیٹھا ہوں جو آئے گا اس سے پوچھ گچھ کروں گا کہ یہ استعفیٰ اس نے اپنی مرضی سے دیا ہے یا کسی کے دباؤ میں آکر دیا ہے کیونکہ 1976ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعفوں کی منظوری سپیکر کی صوابدید ہے۔ اگر میں بغیر کسی سے ملے استعفے قبول کرلوں تو پھر کوئی بھی چیلنج کرسکتا ہے میں اسی لئے اپنے چیمبر میں بیٹھا ہوں کہ اگر کوئی نہ آیا تو پھر قانونی رائے لے کر فیصلہ کریں گے کہ استعفوں کا کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تحریک انصاف کے چھ ارکان باقی تمام کے استعفے لے کر آئے تھی جو ایک لفافے میں تھے لیکن جب تک تمام اراکین نہیں آئیں گے میں استعفے قبول نہیں کروں گا

مزید :

صفحہ آخر -