جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب،(ن) لیگ لائرز فورم کا خراج تحسین

جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب،(ن) لیگ لائرز فورم کا خراج تحسین

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے خطاب کو قومی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے اسکا خیر مقدم کیا ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر چوہدری نصیر احمد بھٹہ کی صدارت ایک اجلاس میں جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے عہدے داروں چوہدری نصیر احمد بھٹہ ، ظفر شریف جو ئیہ ، ظفر عباس گیلانی ، رانا ظفر اقبال ،مشفق احمد خان اور دیگر رہنماﺅںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو جاندار طریقے سے ا±جاگر کیا ہے اور کشمیری عوام نہتے عوام کے مسائل کو حقائق کے ساتھ پیش کرکے کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کی ہے جبکہ مسئلہ فلسطین و افغانستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے ایک جاندار موقف اپنا یا ہے۔جس پر وزیر اعظم کومبارکباد ہیش کرتے ہیں۔انہوں نے سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ بین اقوامی نازک حالات بالخصوص سیلابی صورتحال ،معاشی ، دہشت گردی ایسے درپیش مسائل میں ایجی ٹیشن کی سیاست سے اجتناب برتنا چاہیئے اورباہم ملکر ملکی استحکام جمہوریت کی مضبوطی و ملکی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

خراج تحسین

مزید : صفحہ آخر