جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب عام لوگوںکو انصاف ملے گا، گورنر پنجاب

جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب عام لوگوںکو انصاف ملے گا، گورنر پنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ مظلوموں کو انصاف دلانا،غریبوں کو روزگار مہیا کرنا، بے کسوں کی دادرسی کرنا اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہی حقیقی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک قطعاً تہذیب یافتہ نہیں کہلا سکتے جہاں انصاف بروقت نہ ملتا ہو اور عوام الناس بنیادی ضرورتوں کی فراہمی سے مستفید نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں میک اے وش فائنڈیشن پاکستان اشتیاق بیگ کے زیر اہتمام لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ملک میں عام لوگوں تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص بھوک یا بیماری سے جاں بحق نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انسانی خدمت عبادت بھی ہے اور راہ نجات بھی ہے۔ گورنر نے کہا کہ جان لیوا مرض میں مبتلا یہ بچے اپنی ہمت اور پختہ ارادے سے جس طرح اپنی بیماریوں سے نمبر آزما ہیں یہ پورے معاشرے اور قوم کے لئے پیغام ہے کہ اگر یہ معصوم بچے اپنے پختہ ارادوں اور اُمید سے ان جان لیوا بیماریوں سے جنگ کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی مل کر ایک سوچ و فکر کے ساتھ اپنے مفادات سے بالا تر ہوکر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا ۔گورنر پنجاب نے میک اے وش پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ ادارے کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں میک اے وش پاکستان کے مشن سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ قبل ازیں، میک اے وش پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں میں ان کی خواشات کے مطابق میک اے وش فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے تحایف تقسیم کئے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

تےن کالم ba6

مزید : صفحہ آخر