ملکی حالات پر فکر مند عوام تحریک انصاف کے جلسوں کا انتظار کرتے ہیں،محمود الرشید

ملکی حالات پر فکر مند عوام تحریک انصاف کے جلسوں کا انتظار کرتے ہیں،محمود ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر فکر مند محب وطن عوام تہوار کی طرح تحریک انصاف کے جلسوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ سچے اور کھرے لیڈر عمران خان کی تقریر کا ہر لفظ ان کی مایوسی کو امید اور توانائی میں بدل دیتا ہے، آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اپنے جرا¿ت مند قائد کا مینار پاکستان کے گراﺅنڈ میں تاریخی استقبال کریگا وہ گزشتہ روز پی پی 151 میں جلسہ کے انتظامات اور کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جلسے میں لاہور کی ہر گلی اور محلے سے خواتین، بچے، بوڑھے، جوان فیملیوں کے ہمراہ لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرینگے، اگر ہمارے پرامن کارکنان کے ساتھ کوئی خرابی کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر خرابہ ہو گا، ویسے بھی حکمرانوں اور پولیس کو سمجھ جانا چاہیے کہ عمران خان کے نظریاتی کارکن گولیوں، لاٹھیوں، ڈنڈوں، کریک ڈاﺅن سے ڈرنے والے نہیں، یہ سارے ہتھکنڈے ان پر آزمائے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ 2سے 3 کلو میٹر دور گاڑیوں کو روکنا چاہتی ہے تاکہ طویل سفر طے کر کے کارکن جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکیں، انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پنگوں سے باز آ جائیں ،اپنی کنوینس اور اپنی مرضی سے تحریک انصاف کے جلسوں میں آنے والوں کو حکومت ڈرادھمکا نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کے افراد جس جگہ بھی جاتے ہیں انہیں گو نواز گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بہتر ہو گا کہ دھاندلی زدہ حکومت کے کل پرزے گھروں میں بیٹھیں اور اپنے انجام کا انتظار کریں۔

محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -