دھرنے والوں کی دوغلی پالیسی جلد عوام کے سامنے ظاہرہوجائیگی، یوسف رضا گیلانی

دھرنے والوں کی دوغلی پالیسی جلد عوام کے سامنے ظاہرہوجائیگی، یوسف رضا گیلانی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ تخت لاہور نے ملتان کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دھرنا دینے والوں کی دوغلی پالیسی بہت جلد عوام کے سامنے عیاں ہوجائیگی۔ 16اکتوبر کو حلقہ این اے149 کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردینگے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو او ر ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر این اے149 کے معززین نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد حسین ودیگر معززین بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی بھرپور عوامی طاقت سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دیگرجماعتوں کی طرح دوغلی پالیسی پریقین نہیں رکھتی۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر جاوید صدیقی کی کامیابی ملتان کی ترقی اور صوبہ بننے کاریفرنڈم ثابت ہوگی۔

گیلانی

مزید : صفحہ آخر