کراچی ، ڈاکو نجی بینک 63 لاکھ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے

کراچی ، ڈاکو نجی بینک 63 لاکھ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے

 کراچی (اے اےن اےن) کراچی کے علاقے صدر میں ڈاکو نجی بینک سے 63 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے کاروباری مرکز صدر کی موبائل مارکیٹ میں واقع نجی بینک میں شلوار قمیض میں ملبوس 25 سے 30 برس کی عمر کے 6 افراد داخل ہوئے، پہلے انہوں نے وہاں تعینات 3سکیورٹی گارڈز کو قابو میں کیا جس کے بعد وہ 25 لاکھ روپے جبکہ 38 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی طرح بینک ڈکیتیاں بھی معمول بن گئی ہیں، رواں برس شہر قائد میں ہونے والی یہ 17ویں بینک ڈکیتی ہے۔

ڈاکو

مزید : صفحہ آخر