پشاور ،پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران پھر فائرنگ

پشاور ،پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران پھر فائرنگ

پشاور (آن لائن) پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ ،کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 376پر ماشو خیل کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے طیارہ محفوظ رہا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں طیارے پر ائر پورٹ لینڈ کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی

مزید : صفحہ اول