سبی ،چاکر روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،19زخمی

سبی ،چاکر روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،19زخمی

  

                              سبی (اے این این) سبی میں چاکر روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ¾19 زخمی ہو گئے ¾ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ¾ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ¾ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ¾ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے ¾ تحقیقات شروع ¾ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب روز دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -