پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں تار پیڈ اور اینٹی شپ گائیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں تار پیڈ اور اینٹی شپ گائیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ ...

  

                            کراچی(اے این این) پاک بحریہ نے جنگی مشقوں کے دوران تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں جاری فائر پاور مشقوں کے دوران آگسٹا نائنٹی بی کلاس آبدوز سے تارپیڈو میزائل جب کہ فاسٹ اٹیک میزائل ایئر کرافٹ سے اینٹی شپ گائیڈڈ فائر کیا، دونوں میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مشقوں کا بنیادی مقصد ہتھیاروں کے جدید نظام ، ہدف کے درست تعین اور خطرے کو جانچنا تھا۔ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے مشقوں کا جائرہ لیا اور کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ چین کے 2 بحری جہاز بھی پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں جو بحریہ کے ساتھ مشقوں میں بھرپور حصہ لیں گے

مزید :

صفحہ اول -