ریلوے میں بھرتیوںکا فیصلہ،تمام ڈویژن سے خالی اسامیوںکا ریکارڈ طلب
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارت ریلوے نے دوبارہ خالی اسامیوں کی تعداد طلب کرلی ہے جس کے بعد ان خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔بتایا گیا کہ وزارت ریلوے نے ریلوے ہیڈکواٹر انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں ریلوے کی خالی اسامیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔مذکورہ اسامیوں کی فہرست میں شعبوں کے ساتھ ساتھ سکیل اورکیٹگری بھی بتائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ریلوے ہیڈکواٹر انتظامیہ ملک بھر میں ریلوے ڈویژنوں سے رکارڈ طلب کرے گی اور پھر فہرست کی تیارکرکے وزارت ریلوے بھیجی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی صدارت میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2014-15 کا اجلاس کل ریلوے ہیڈکواٹر میں ہوگا جس میں جنرل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے۔
ریکارڈ طلب