آصف علی زرداری کی سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت

آصف علی زرداری کی سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت

  

اسلام آباد (پ ر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فرد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات اور عسکریت پسند دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ آصف علی زرداری نے جاں بحق ہونے والے کی روح کے ایصال ثواب، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -