بنکوں کو منافع میں اضافہ کےساتھ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا ہونگی، اسحق ڈار

بنکوں کو منافع میں اضافہ کےساتھ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا ...

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بنکنگ کا شعبہ ملکی اقتصادی ترقی میں اہم حیثیت رکھتا ہے ، بنکوں کو اپنے منافع میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی ، ملک میں جدید بنکنگ کے تمام طریقے اختیار کیے جائیں ۔ وہ ہفتہ کو سٹیٹ بنک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ جس کے دوران حکام کی طرف سے وزیر خزانہ کو بنکاری سیکٹر پر بریفنگ دی گئی ۔وزیر خزانہ کو بنکوں کی تین ماہ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور ایڈوائزر فنانس ڈویژن رانا اسد امین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سٹیٹ بنک کے حکام کی طر ف سے وزیر خزانہ کو بنکوں کے پاس موجود ڈیپازٹ ، بنکنگ سیکٹر میں ہونیوالی ترقی سمیت دیگر ایشوز پر بریف کیاگیا ۔ وزیر خزانہ نے بنکنگ سیکٹر کی ترقی اور اس میں ہونیوالے منافع پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 اسحق ڈار

مزید : صفحہ آخر