نواز شریف حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں‘ سید غوث علی شاہ

نواز شریف حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں‘ سید غوث علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میرپور بٹھورو (آن لائن) نواز شریف حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں‘ پارٹی قیادت سے اختلافات ضرور ہیں مگر ساری زندگی مسلم لیگی رہا ہوں‘ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی دوسری سیاسی جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے مشہور روحانی بزرگ حافظ غلام محمد سوہو کی رہائش گاہ پر ستیانوں شریف میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ دور حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اس دور حکومت میں کرپشن عروج پر ہے‘ سندھ کے لوگ مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘ ملک کی صورتحال کے پیش نظر قادری اور عمران خان نے ایک ماہ سے زائد مسلسل دھرنا دے کر کمال کردیا ہے۔ ان کے مطالبات کسی حد جائز ہیں‘ ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں اور ہم دھرتی کو ماں سمجھتے ہیں اور ماں کے کبھی بھی ٹکڑے نہیں ہوتے۔ ماضی میں سندھ ایک بہت ہی بڑا ملک رہا ہے اس کی اصل جغرافیائی حیثیت ہے‘ ایم کیوایم کے سربراہ کو ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے جس سے اس امن کی کی دھرتی پر کوئی بدامنی پیدا ہو۔ سندھ امن اور پیار کا گہوارہ ہے اور یہاں رہنے والے سب سندھی ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جامی ارشاد میمن‘ انجینئر مشتاق میمن‘ عبدالعزیز اور دیگر بھی ساتھ تھے۔
سید غوث علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -