حکومت پولٹری کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

حکومت پولٹری کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

  

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیرخزانہ ، ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہاہے کہ ملکی معیشت خصوصا پنجاب کی اقتصادیات میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زرعی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے مثبت اثرات معیشت کے تمام شعبوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ صو بے میں مختلف زرعی اجناس ، لائیوسٹاک ، پولٹری اور متعلقہ شعبوں کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کےلئے جامع حکمت عملی پر عمل کیاجارہاہے ۔انہو ںنے کہاکہ پولٹری سیکٹر کی ترقی سے صوبہ کی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ اورعوام کو پروٹین سستے داموں دستیاب ہورہی ہے۔حکومت پولٹری کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے اور موجودہ بجٹ میں 8 ارب 93 کروڑ روپے شعبہ لائیوسٹاک کو فراہم کئے گئے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور خواتین کو لائیوسٹاک کے شعبہ میں روزگار کے مواقع اور مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے)کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر میں پولٹری نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم ، رضا محمود خورسند ، عبدالباسط، ڈاکٹر انور محمود رندھاوا، عبدالحئی مہتا، چودھری شبیر حسین ، حاجی محمد بشیر ،ڈاکٹر مصطفی کمال و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ بجلی او رڈیزل سے چلنے والے زراعت سے متعلقہ 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے کےلئے ایک ارب 87 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں - انہو ںنے کہاکہ حکومت نے موجودہ بجٹ میں کاشتکاروں کی بہبود اور زراعت کے فروغ کے لئے 14 ارب 97 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں او رکاشتکاروں کو موجودہ مالی سال کے دوران ڈی اے پی کھا دپر دس ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی - صوبائی وزیر نے نمائش میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں

مجتبیٰ شجاع الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -