بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں قید او ر جرمانے کی سزا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں قید او ر ...

  


بنگلور،نئی دہلی(خصو صی رپورٹ) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنادی گئی،عدالت نے انھیں سو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، فیصلے کے بعد تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کے خلاف اٹھارہ سال پرانے کرپشن الزامات کی تحقیقات کے بعدبنگلور کی عدالت نے انہیں مجرم قرار دے دیا ، عدالت نے انہیں چار سال قید او رسو کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سزاکے بعد وہ کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل ہو گئی ہیں۔ جے للیتا ہفتے وار تعطیل کے باعث فیصلے کے خلاف پیر سے پہلے اپیل نہیں کرسکتیں اس لیے انہیں دودن جیل میں گزارنا ہوں گے۔ عدالتی فیصلے کے بعد چنئی میں ان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں ،تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں سخت کشیدگی ہے ،کئی مقامات پر بسیں جلادی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -