القاعدہ کی ایڈ وانی ، اوما بھارتی سمیت کئی بھارتی رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کے لیے فہرست تیار

القاعدہ کی ایڈ وانی ، اوما بھارتی سمیت کئی بھارتی رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ( آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنماءلال کرشن ایڈوانی ، مرکزی وزیر اوما بھارتی ، پروین توگڑیا ، بابو بجرنگی ، سشل کمار شندے ، مولانا قلب صادق سمیت جمعیت علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کو نشانہ بنانے کی لسٹ تیار کرلی ۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نئی برانچ کھولنے کے بعد القاعدہ نے ہٹ لسٹ تیار کرلی ہے ۔ ہٹ لسٹ میں بھارت کی جوہری تنصیبات ، اہم ایئرپورٹس اور تمام شہروں کی اہم جگہوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے القاعدہ کے سرگرم احمد الزواہری کا ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد ان جگہوں اور لوگوں کی نشاندہی کی ہے جن کو خطرہ ہے ، بھارتی اخبار نے دینک بھاسکر نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ بنگلور ایئرپورٹ اور شہر کی آئی ٹی کمپنیوں ، کان پور میں ہندوستان ایئرو نافٹکس اور کرناٹک میں گیگا نیوکلیئر پلانٹ اور تھگ بھدر پاور پلانٹ پر دہشت گردوں کی خاص نظر ہے ۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے القاعدہ کے خطرے پر تیار کردہ ایک نوٹ میں کہا ہے کہ الظاواہری نے ویڈیو میں جس طرح کشمیر ، گجرات اور آسام کا زکر کیا ہے اس سے اس کے خطرنات منصوبے کا پتہ چلتا ہے ، القاعدہ کی طرف سے جلد ہی اہم ٹھکانوں پر حملہ کیا جاسکتا ہے ۔ خطرے کے پیش نظر تمام ریاستوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ریڈ لسٹ والی جگہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ جن قائدین کو القاعدہ کے نشانے پر بتایا گیا ہے ان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، ، بھارتی اجنتا پارٹی کے سینئر رہنماءلال کرشن ایڈوانی ، مرکزی وزیر اوما بھارتی ، پروین توگڑیا ، بابو بجرنگی ، سشل کمار شندے ، مولانا قلب صادق سمیت جمعیت علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی شامل ہیں ۔ جن مقامات کو خطرہ ہے ان میں بنگلور ایئرپورٹ ، آئی ٹی کمپنیاں ، بھپرو اور انفورسز انٹرنیشنل لیک پارک ، گیگا نیوکلیئر پلانٹ ، المیٹی ڈیم ، تگ دھدر پاور پلانٹ ، گرو ایئرپورٹ ، انڈیا آئل کارپوریشنز ، فصل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، نگارجن سمندر ڈیم ، ابراہیم کشن پاور پلانٹ ، ممبئی سٹاک ایکسچینج ، فلم انڈسٹری ، آر ایس ایس دفتر ، ترمن پوائنٹ ، مہارشٹر پولیس ہیڈ کوارٹر ، ممبئی گیٹ وے آف انڈیا ، ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر جبکہ دیگر عمارتیں اور اہم مقامات شامل ہیں
 فہرست تیار کر لی

مزید :

صفحہ آخر -