سندھ کو ماں کہنے والے الطاف جانے کیوں اسکی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں،خورشید شاہ

سندھ کو ماں کہنے والے الطاف جانے کیوں اسکی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں،خورشید ...

  

سکھر(اے این این )قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی بات غلط اور افسوسناک ہے جبکہ سندھ کو ماں کہنے والے الطاف حسین پتا نہیں کیوں اس کی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان سمجھانے والوں پر ہی الزام لگا دیتے ہیں، ضمنی انتخاب میں جاوید ہاشمی کی حمایت کا فیصلہ(کل) پیر کو پارٹی اجلاس میں ہوگا، بھارتی وزیراعظم کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہیے ۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 60 فیصد شہری آبادی پر خرچ ہورہا ہے لہذا صوبے کی تقسیم کی بات کرنا افسوسناک اور غلط ہے جبکہ سندھ کو ماں کہنے والے الطاف حسین نہ جانے کیوں اس کی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عمران خان کے الزامات سے متعلق انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمجھانے والے کو ہی مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں عمران خان کے الزامات پر نوٹس تیار کرلیا گیا ہے جو جلد ہی انہیں بھجوا دیا جائے گا جبکہ جاوید ہاشمی کا سیاست میں اہم کردار ہے ضمنی انتخاب میں ان کی حمایت کا فیصلہ پیر کو پارٹی اجلاس میں ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں اس لیے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مسئلے کے حل کی طرف آئیں تاکہ خطے میں امن واستحکام آئے اور دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں دورہوں کیونکہ دونوں ممالک کے بجٹ کا بڑا حصہ جنگی سامان پر خرچ ہوتا ہے

مزید :

صفحہ اول -