ن لیگ نیویارک میں وزیراعظم کے خلا ف مظاہروں کا منہ توڑ جواب دینے میں ناکام

ن لیگ نیویارک میں وزیراعظم کے خلا ف مظاہروں کا منہ توڑ جواب دینے میں ناکام

نیویارک (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آمد کے موقع پر نیویارک میں (ن) لیگی رہنماءوزیر اعظم کی حمایت میں مظاہرہ کےلئے 100 کارکن بھی جمع نہ کرسکے ، دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی طرف سے کیے جانیوالے مظاہروں میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ، خاص طور پر تحریک انصاف کا مظاہرہ بہت بڑا تھا جس میں نیو یارک کے علاوہ ناصرف آس پاس بلکہ کئی دور دراز کی ریاستوں سے بھی سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے بیوی بچوں سمیت شرکت کی ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءفوزیہ قصوری بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ اس سے قبل وزیراعظم کے کمیونٹی سے خطاب کے نام پر پاکستانی قونصل خانے نے ڈرامہ رچایا اور ”گو نواز گو“ کے نعروں سے خوفزدہ ہو کر عام پاکستانیوں کو مدعو نہ کیاگیا ‘ انتہائی زیادہ سکروٹنی کے بعد صرف (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والوں یا ان افراد کو بلایا جائے جن کے بارے میں مکمل یقین تھا کہ وہ کوئی ایسی” نازیبا“ حرکت نہیںکریں گے‘ وزیر اعظم کے کمیونٹی سے خطاب میں نہ بلائے جانے پر نیو یارک میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ صدر مملکت یا وزیر اعظم کی آمد پر کمیونٹی کو اس طرح سے نظر انداز کیا گیا ہو

جواب دینے میں ناکام

مزید : صفحہ اول