پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی، لاہورکا دنیا سے مواصلاتی رابطہ جزوی طور پر منقطع

پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی، لاہورکا دنیا سے مواصلاتی رابطہ جزوی طور پر ...
پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی، لاہورکا دنیا سے مواصلاتی رابطہ جزوی طور پر منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ لگنے سے شہر میں تمام سرکاری محکموں اور فلاحی تنظیموں کی ہیلپ لائنز اور بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔
گزشتہ رات لاہور کے ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کاعملہ اور ریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 کے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
ٹیلی فون ایکسچینج میں لگنے والی آگ سے سائبر نیٹ کا نظام مکمل طور پر جل گیا جس سے ریسکیو 1122 ،ایدھی ،پی آئی اے ،ریلوے ،پی ٹی سی ایل لاہور کی ہیلپ لائن بند ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام اے ٹی ایم سروسز، منی ٹرانزیکشن کا نظام اور بڑے ہوٹلوں سمیت تمام اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کا مواصلاتی نظام مکمل طور پربند ہوگیاہے۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث 45 ہزار ٹیلی فون لائنز اور 25 ہزار انٹرنیٹ کنکشنز بند ہوئے ہیں،متاثرہ ٹیلی فون لائنز کو عارضی طور پرگارڈن ٹاو¿ن ایکس چینج منتقل کرنےکا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم اس کام میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -Headlines -