فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،کریکر حملے سے دو خواتین زخمی

فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،کریکر حملے سے دو خواتین زخمی
فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،کریکر حملے سے دو خواتین زخمی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائدمیں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملیر آسو گوٹھ میں گھر پر کریکر حملے میں دوخواتین زخمی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبا ئی دارلحکومت میں قتل و غارت گری اور لاقانونیت پر قابو نہ پایا جا سکا اور بھینس کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص کی زندگی کی خاتمہ ہوگیا، مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ادھر فیڈرل بی ایریا سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ایک گھر پر کریکر حملہ کر دیا حملے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

مزید :

کراچی -