سعد رفیق کی تقریر کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا کر بھاگ نکلے

سعد رفیق کی تقریر کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا ...
سعد رفیق کی تقریر کے دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا کر بھاگ نکلے

  

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی تقریر کے دوران جیل چوک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گونواز گو کے نعرے لگا کر بھاگ نکلے۔ جلسہ منتظمین نے باہر پولیس کارکن کھڑے کردئیے جبکہ گجرات کی حدود میں داخل ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق کا اندرون شہر 7 جگہوں پر لیگی کارکنوں کے استقبال کا پروگرام ترتیب دیا گیا مگر خواجہ سعد رفیق نے فوارہ چوک، ڈھکی دروازہ، پرنس چوک، جیل چوک، جی ٹی ایس چوک، رامتلائی چوک، چناب پل پر گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا۔ صنعتکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں طالبان، بندوق، ڈنڈے کا انقلاب ہم نہیں آنے دیں گے بلکہ اس کے پرخچے اڑادیں گے کیونکہ اس ملک میں انقلاب صرف ووٹوں کی طاقت سے ہی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دھرنے اب دھرنیا بن چکی ہیں، وزیراعظم کا استعفیٰ لینے کیلئے آنیوالے اپنے 34 ساتھیوں کا استعفیٰ دے کر چلے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -