افغانستان نے یوٹیوب سے بیڈمنٹن کھیلنا سیکھا
انچیون (ویب ڈیسک) یوٹیوب سے سیکھنے اور پلاسٹک شٹل کاک سے کھیلنے والے افغانستان کے بیڈمنٹن پلیئرز ایشین گیمز سے باہر ہونے کے باوجود مطمئن ہیں، مینز سنگلز اور ڈبلز دونوں میں ہی افغان شٹلر احمد شکیب اور سید عمران کا سفر پہلے راﺅنڈ میں ختم ہوگیا۔ شکیب نے کہا کہ ہمارے لئیے یہ بھی اعزاز ہے کہ اتنی دشواریوں کے باوجود انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک ہوئے، میں نے یوٹیوب پر مختلف پلیئرز کو دیکھ کر سیکھا، ہمیں اس کھیل میں ایک ماہ کے صرف 20 ڈالر ملتے ہیں جبکہ پلاسٹک شٹل کے ساتھ پریکٹس کرکے یہاں کھیلنے آئے۔