جاپانی تیراک کی چوری پکڑی گئی

جاپانی تیراک کی چوری پکڑی گئی
جاپانی تیراک کی چوری پکڑی گئی

  


انچیون (ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں جاپان کے ایک ٹاپ سوئمر ناﺅیا ٹومیٹا صحافی کا کیمرہ چرالیا، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا۔ گزشتہ روز ایک جنوبی افریقی صحافی کا 7600 ڈالر مالیت کا کیمرہ پولز کے قریب سے غائب ہوگیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے چورایتھلیٹ کا پتہ چلالیا، انہیں فی الحال ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ پراسیکیوشن پیر کو ان پر چارجز کا فیصلہ کرے گی۔ جاپان کی ڈی مشن سویوشی اوکی نے سرجھکا کر کہا کہ ہمارے ایتھلیٹ نے جو حرکت کی، میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔

مزید : بین الاقوامی