وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد نریندر مودی کی تقریر تبدیل

وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد نریندر مودی کی تقریر تبدیل
وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد نریندر مودی کی تقریر تبدیل

  

نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریری کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریری تبدیل کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاستدان توقع کررہے تھے کہ نواز شریف کشمیر کا ذکر ہی نہیں کریں گے ،لیکن وزیراعظم نواز شریف نے جامع انداز میں کشمیر کا مسئلہ اٹھادیا ۔جس پر بھارتی میڈیا اور انتہا پرستوں نے طوفان اٹھادیا ،حتیٰ کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر بھی نواز شریف کی تقریر کے بعد تبدیل کردی گئی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں نواز شریف کی باتوں کا جواب دینے کی کوشش کی۔ دریں اثناءبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انگلش کے بجائے ہندی زبان میں تقریر کی، پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کے روز اپنی تقریر انگریزی میں کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -