پنجاب میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقل، دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی دین اور دنیا کی بھلائی ہے :شہبازشریف

پنجاب میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقل، دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی دین اور ...
پنجاب میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقل، دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی دین اور دنیا کی بھلائی ہے :شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کردیا گیا، تقرر نامے دینے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستقل ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو ان کا حق مل گیا، یہ غریب پروری نہیں بلکہ آپ کا حق ہے جو آپ کو لوٹایا گیا ہے ، آپ سب ایک بڑی ذمے داری اداکرسکتے ہیں،ملازمین کی بہتری کاایجنڈا بجٹ میں بھی شامل کیا ہے ۔ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جدید تربیت بھی فراہم کی جائے گی، ڈینگی اورپولیو سمیت مختلف امراض کے خاتمے کی کوششیں کی جائیں، ڈینگی کا نام رہنے دیں مگر اس کا نشان مٹادیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کاکام مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا، لیڈی ہیلتھ ورکرز سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پھیل جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرے کہ تاریخ ہمیں اچھے الفاظ میں یاد رکھے۔وزیر اعلی نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب لانےوالے عام آدمی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے،اگر انقلاب آیا تو اشرافیہ سمیت سب کو بہالے جائے گا ،سیاستدانوں کو ایک ہی صف میں کھڑے ہونے کا سبق دینا چاہیے ،دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔