جنوبی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک

جنوبی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک
جنوبی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک

  

جنو بی وزیر ستان (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں ڈرون طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے وانا کے علاقے کرزئی پال میں مکان پر دو میزائل داغے جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں تا حال جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 2004ءسے جاری ان ڈرون حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں ، پاکستان ان حملوں کو اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے ۔

مزید :

وزیرستان -اہم خبریں -