جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے 4ملزمان گرفتار

جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے 4ملزمان گرفتار
جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے 4ملزمان گرفتار

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میںپولیس نے کارروائی کرکے جعلی کرنسی نوٹ دے کر قربانی کے جانور خریدنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے8 لاکھ 56 ہزار جعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سہراب گوٹھ میں واقع مویشی منڈی میں کارروائی کرکے جعلی کرنسی نوٹ دے کر قربانی کے جانور خریدنے والے گروہ کے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 56 ہزارجعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے ہیں جن میں 5 ہزار اور ایک ہزار والے جعلی نوٹ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان رات کے اندھیرے میں جعلی کرنسی نوٹ کا استعمال کرتے تھے۔گرفتارملزمان نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹ بنانے کی فیکٹری پشاور میں ہے جہاں سے 10 ہزار روپے کے اصلی نوٹ دے کر1 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ خریدے جا سکتے ہیں۔جعلی نوٹ اصل نوٹ سے کافی مماثلت رکھتا ہے اور صرف کاغذ میں فرق سے ہی اسے شناخت کیا جاسکتا ہے ، اگر نوٹوں کی گڈی میں رکھ کر یا پرانا اور میلا کرکے استعمال کیا جائے تو جعلی نوٹ کو پہچاننا مشکل ہے۔

مزید :

کراچی -