ڈاکوﺅں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق

ڈاکوﺅں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق
ڈاکوﺅں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھٹھہ میں گجو کے قریب ڈاکوﺅں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو کراچی سے ٹھٹھہ آنے والی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر گجو کے قریب لوٹنے کے بعد پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا اور جنگ شاہی کے قریب پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شکور سومرو جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کی سرکاری رائفل بھی لے گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

ٹھٹہ -