سیاہ فام خاتون کو تھپڑ مارنے والے افسر کو15 لاکھ ڈالر ہرجانہ

سیاہ فام خاتون کو تھپڑ مارنے والے افسر کو15 لاکھ ڈالر ہرجانہ
سیاہ فام خاتون کو تھپڑ مارنے والے افسر کو15 لاکھ ڈالر ہرجانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس انجلس (ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے شہریوں کی سرعام پٹائی کے واقعات تو روزمرہ کی بنیاد پر سامنے آتے رہتے ہیں مگر امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ایک سیاہ فام خاتون کو سرعام طمانچہ مارنے کے عوض اب پولیس کو ہرجانے کے طور پر 15 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا پڑی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو طمانچہ مارنے کا واقعہ کچھ ہی عرصہ قبل پیش آیا تھا۔ اتفاق سے تشدد کے اس واقعے کی ایک راہ گیر نے اپنے موبائل کیمرے میں فوٹیج بنالی تھی جو متاثرہ خاتون کی وکیل نے بعدازاں بہ طور ثبوت عدالت میں پیش کی۔ حکام نے 51 سالہ میرلین بینوک نامی خاتون کو تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کو برطرف کردیا اور پولیس نے متاثرہ خاتون کے ساتھ 15 لاکھ ڈالر ہر جانے پر راضی نامہ کرلیا ہے۔