فواد خان نے نئی بالی ووڈ فلم کی آفر کی تصدیق کردی

فواد خان نے نئی بالی ووڈ فلم کی آفر کی تصدیق کردی
فواد خان نے نئی بالی ووڈ فلم کی آفر کی تصدیق کردی

  

کراچی (ویب ڈیسک)فلم خوبصورت میں شاندار اداکاری کی بدولت فواد خان پر بالی ووڈ کے دروازے کھلتے جارہے ہیںاور انہیں نئی بالی ووڈ فلم میں کام کر نے کی پیش کش بھی ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلم دہلی بیلی کے سکرپٹ رائٹر اکشت ورما نے فواد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ اپنی ڈائریکٹ کردہ پہلی فلم میں فواد کو ہیرو لینا چاہتے ہیں ، اگرچہ ابھی تک کچھ طے نہیں پایا مگر فواد نے سکرپٹ پڑھنے کے بعد پراجیکٹ پر کافی جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ یہ فلم مزاح اور ڈرامہ کا امتزاج ہوگی جس کی شوٹنگ نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔فواد خان اس وقت پاکستان میں ہیں، جب ان سے اس فلم کا پوچھا گیا تو انکا جواب تھا کہ ہاں بات چیت چل رہی ہے ، یہ کردار خوبصورت سے بالکل مختلف ہوگا۔

مزید :

تفریح -