شہری نے نوکری سے نکلنے پر خاتون ساتھی کا سرقلم کردیا

شہری نے نوکری سے نکلنے پر خاتون ساتھی کا سرقلم کردیا
 شہری نے نوکری سے نکلنے پر خاتون ساتھی کا سرقلم کردیا

  


اوکلاہاما (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے نوکری سے نکلنے پر خاتون ساتھی کا سردھڑ سے جدا کر دیا ۔ امریکی ریاست اوکلاہاما کے شہر مورے میں واقع ایک فیکٹری میں الٹن نولن نامی شخص نوکری سے نکالے جانے پر مشتعل ہوکر مرکزی دفتر میں داخل ہوا اور چاقو سے پہلے ایک خاتون کا سر قلم کیا پھر دوسری پر حملہ کردیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی ، اسی دوران فیکٹری کی سربراہ اور وہاں موجود پولیس اہلکار نے نولن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ فیکٹری ملازمین کا کہنا ہے کہ ایلٹن نولن نے اپنے ساتھ کام کرنے والے کئی افراد کو اسلام قبول کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے اسے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

مزید : بین الاقوامی