بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں قید و جرمانہ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں قید و جرمانہ
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں قید و جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو 66کروڑ روپے کی کرپشن کے جرم میں چار سال قید کی سزاسنادی گئی ، عدالت نے اُنہیں 100کروڑ روپے جرمانہ اداکرنے کا حکم بھی دیاہے ۔ فیصلے کے بعد تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔
تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کے خلاف 18سال پرانے کرپشن الزامات کی تحقیقات کے بعد بنگلور کی عدالت نے اُنہیں مجرم قراردیا جس کے بعد وہ کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہوگئی ہیں ۔ جے للیتا ہفتے وار تعطیل کے باعث فیصلے کے خلاف پیر سے پہلے اپیل نہیں کرسکیں ، اس لیے اُنہیں دو دن جیل میں ہی گزارنا پڑرہے ہیں ۔
عدالتی فیصلے کے بعد چنائے میں اُن کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ، تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں کشیدگی ہے اور کئی مقامات پر گاڑیاں جلادی گئیں ، احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔